The news is by your side.

عمران خان کو ہی اپنا وزیراعظم مانتا ہوں، بھرپور ساتھ دیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ آج بھی عمران خان کو ہی اپنا وزیراعظم مانتا ہوں، عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، اور اسلحہ کی نمائش کرنے پر بلاتفریق کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر ایسے عناصر کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ایسے عناصر کا آہنی ہاتھوں سے قلع قمع کرنا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب  پرویزالٰہی سے گجرات کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ہے، جس میں گجرات کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بھی موجود تھے، ملاقات میں اراکین اسمبلی نے اسلحہ کی نمائش کے خلاف ایکشن پر پرویزالٰہی کے فیصلے کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہر لمحہ قیمتی ہے، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر کام کر گزریں گے، ن لیگ کے دور میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو پس پشت میں ڈالا گیا، عوامی خدمت کے کاموں کو جہاں سے چھوڑ کر گئے تھے وہیں سے شروع کردیا۔

 پرویز الہٰی نے کہا کہ آج بھی عمران خان کو ہی اپنا وزیراعظم مانتا ہوں، عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں گے، گجرات والے ساتھ نبھانا جانتے ہیں، 2 ستمبر کو جلسے میں گجرات کے لوگ عمران خان کا فقید المثال استقبال کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں