وزیراعلیٰ پنجاب کا اچانک پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کادورہ -
The news is by your side.

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا اچانک پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کادورہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نےاچانک پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا، مریضوں کو عید کی مبارکباد دی اور خیریت دریافت کی۔

انہوں نے کہا کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، ڈاکٹروں کو مریضوں سے شفقت سے پیش آنا چاہیے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل، اسٹاف کی کمی دورکرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

ڈاکٹر نے مریض سے گفگتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کے پاس وزیراعلیٰ آئے ہیں جس پرمریض نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ کوسلام پیش کرتا ہوں اوران کے لیے دعاگوہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مریض سے کہنا تھا کہ آپ پاکستان کے لیے بھی دعا کریں اورعمران خان کے لیے بھی دعا کریں۔

اس سے قبل سردار عثمان بزدار بغیر پروٹوکول کے اپنے گاڑی خود چلا کردارالشفقت پہنچے جہاں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایجنٹ ہوں اور پاکستان کا ایجنٹ ہوکرکام کروں گا۔

انہوں نے والدین کی شفقت سے محروم بچوں کے درمیان کچھ وقت گزار اور یتیم بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے۔

پنجاب میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں