تازہ ترین

لندن میں طبی معائنہ کروانے کے بعد شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: ترکی میں او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس اور لندن میں طبی معائنہ کروانے کے بعد وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے اسلام اآباد روانگی کے لئے پہنچنے والے نااہل وزیراعظم نواز شریف سے ایئرپورٹ لاونج میں مختصر ملاقات کی۔

دونوں بھائیوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بعد ازاں شہباز شریف اپنی سرکاری مصروفیات کا آغاز کرتے ہوئے ایئرپورٹ سے ہی ہیلی کاپٹر پر زیر تعمیر پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ روانہ ہو گئے۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ترکی میں او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی تھی، بیت المقدس پر امریکی صدر کے متنازع اعلان پر او آئی سی کا سربراہی اجلاس تیرہ دسمبر کو استنبول میں منعقد ہوا، جس میں شرکت کے لئے ترک صدر طیب اردوان کی جانب سے شہباز شریف کو خصوصی دعوت دی گئی۔

اجلاس میں وزیرعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی تھی۔

ترکی سے شہباز شریف نے لندن جا کر اپنا طبی معائنہ کروایا ، ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو مکمل طور پر تندرست قرار دیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments