گوردوارہ کرتارپور کے احاطے میں فوٹو شوٹ ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس ، انکوائری کا حکم

لاہور : گوردوارہ کرتارپور کے احاطے میں فوٹو شوٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب نے انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ وفاقی وزرا نے ڈیزائنر اور ماڈل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوردوارہ کرتارپور کے احاطے میں فوٹوشوٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری سے رپورٹ طلب کرلی اور واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
عثمان بزدار نے کہا ماڈلنگ کی اجازت دینے والے عملے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، پاکستان میں بسنے والی ہر اقلیتی برادری کے جذبات کااحترام کرتےہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعے سے سکھ برادری کے جذبات مجروح ہونے پر دکھ ہے، ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہوگی اورہوتی ہوئی نظر بھی آئے گی۔
دوسری جانب پنجاب پولیس نے کرتارپورمیں ہونے والے واقعےکی چھان بین شروع کردی، پنجاب پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، متعلقہ برانڈ اور ماڈل کے انتظام کی چھان بین کی جا رہی ہے۔
Punjab Police are investigating all aspects related to this incident and strict legal action will be taken against responsible. Management of concerned brand & model are being investigated. Worship places of all religions are equally respectable.@MashwaniAzhar https://t.co/HLqwRKmOKY
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) November 29, 2021
کرتارپور کے احاطے میں فوٹوشوٹ، وزرا کا ردعمل
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈیزائنر اور ماڈل کو سکھ برادری سے معافی مانگنی چاہیے، گوردوارہ کرتارپور ایک مذہبی علامت ہے فلم کا سیٹ نہیں۔
The Designer and the model must apologise to Sikh Community #KartarPurSahib is a religious symbol and not a Film set….. https://t.co/JTkOyveXvn
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 29, 2021
معاون خصوصی شہبازگل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بے وقوف اور نا سمجھ۔ ڈیزائنر کو سکھ برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر معافی مانگنی چاہیے۔ برانڈ نے وضاحت کی کہ تصویریں کسی تیسرے فریق سے حاصل کیں۔ یہ بیہودہ منطق ہے۔
شہبازگل کا کہنا تھا کہ اپنےآفیشل اکاؤنٹس پر استعمال کر رہے تھے تو کیا آپ اندھے تھے؟ کرتاپورسکھومت کے بانی گروناننک کی جائےپیدائش ہے، یہاں ہونے والی ماڈلنگ پرسکھوں میں شدیدغم وغصہ پایا جاتا ہے۔