جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

پی ایس ایل کےفائنل کے کامیاب انعقاد سے نئی تاریخ رقم ہوئی ، وزیراعلیٰ پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا پی ایس ایل کےفائنل کے کامیاب انعقادسےنئی تاریخ رقم ہوئی، امن دشمنوں پرواضح ہوگیا بہادر قوم کا عزم زیادہ مضبوط ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پرامن پاکستان جیت گیااور امن دشمن ہارگئے، پاک فوج، رینجرز، پولیس اور متعلقہ محکموں کی کاوشیں لائق تحسین رہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کی محنت کانتیجہ ہےمیگاایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا، پی ایس ایل کےفائنل کے کامیاب انعقادسےنئی تاریخ رقم ہوئی، امن دشمنوں پرواضح ہوگیا بہادر قوم کا عزم زیادہ مضبوط ہے۔

پرامن پاکستان جیت گیااور امن دشمن ہارگئے

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا محب وطن پاکستانیوں کاجذبہ لائق تحسین ہے، فائنل کے کامیاب انعقاد نے قوم کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیردیں، پاکستان میں برسوں سے ویران اسٹیڈیمز کی رونقیں بحال ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کوئٹہ، پشاور کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ کربہت خوشی ہوئی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نےمحنت سےپی ایس ایل کوکامیاب بنایا۔

پاکستان آمدپرغیرملکی کھلاڑیوں کاتہہ دل سےشکرگزارہوں

عثمان بزدار نے کہا پاکستان آمدپرغیرملکی کھلاڑیوں کاتہہ دل سےشکرگزارہوں، پاکستانی قوم پرامن اورکھیلوں سے محبت کرتی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل سیزن فور کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے آٹھ میچز کراچی میں کھیلے گئے، غیرملکی کھلاڑیوں نے بھی پاکستان کو پر امن ملک قرار دیا اور کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں شرکت کی ، پی ایس ایل میچز کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں