ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

آج قائداعظم محمد علی جناحؒ کی بدولت آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں،عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آج قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی بدولت آزادفضامیں سانس لے رہے ہیں، پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ؒکےیوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا قائد اعظم کی قیادت میں آزاد وطن کاخواب شرمندہ تعبیرہوا، آج قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی بدولت آزادفضامیں سانس لے رہے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان ایک بااصول،انصاف پسنداورجرأت مندمدبرتھے، قائد کا پیغام اتحاد، تنظیم اورایمان آج بھی ملکی ترقی،خوشحالی کا ضامن ہے، پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔

خیال رہے برّ صغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ تشخص، الگ پہچان اور ایک آزاد ملک کا تحفہ دینے والے قائدِ اعظم محمد علی جناح کی اکہترویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں : قائد اعظمؒ کی 71ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

ملک بھرمیں قوم کے عظیم قائد کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کی جارہی ہے اور اہم شخصیات اورشہری مزارقائدپر حاضری دے رہے ہیں۔

قائد اعظم کی قیادت میں برِّصغیر کے مسلمانوں نے نہ صرف برطانیہ سے آزادی حاصل کی، بلکہ تقسیمِ ہند کے ذریعے پاکستان کا قیام عمل میں آیا اور آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں