جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

ملالہ پوری دنیا میں پاکستان کا فخر ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کرنے والی ملالہ یوسف زئی پوری دنیا میں پاکستان کا فخر اور دوسروں کے لئے قابل تقلید مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملالہ ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کرنے والی ملالہ یوسف زئی دوسروں کے لئے قابل تقلید مثال ہے ۔

عالمی سطح پر ملالہ ڈے کا انعقاد پاکستان کی تمام خواتین کے حصول علم کےلئے کی جانے والی کاوشوں کو خراج تحسین کے مترادف ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے انتہاء پسندی کو تعلیم کے ذریعے شکست دی اور ثابت کر دیا کہ انسان اگرکوشش کرے تو کیا نہیں ہوسکتا؟ کم عمری میں جرات اور اولو العزمی کا نشان بننے والی ملالہ پوری دنیا میں پاکستان کا فخر ہے ۔

وزےراعلیٰ نے کہاکہ حکومت پنجاب عمران خان کے وژن کے مطابق خواتین کو تعلیم اورترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، یہ ہی ملالہ ڈے کا حقیقی پیغام ہے۔

خیال رہے دنیا کی سب سے کمسن نوبل انعام یافتہ شخصیت ملالہ یوسفزئی آج اپنی 22 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

ملالہ سنہ 2012 میں طالبان کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئیں تھیں، جس کے بعد علاج کے لئے انھیں برطانیہ منتقل کیا گیا تھا۔

جب ملالہ کی 16ویں سالگرہ تھی تب ملالہ نے اقوام متحدہ سے عالمی خواندگی کے بارے میں خطاب کیا تو اقوام متحدہ نے اس دن کو ملالہ ڈے یعنی یوم ملالہ قرار دیا تھا، حملے کے بعد یہ ملالہ کی پہلی تقریر تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں