تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

امجد صابری کے قاتلوں‌ کو ہرگز نہیں چھوڑیں‌گے، وزیراعلیٰ سندھ کی اہل خانہ کو یقین دہانی

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ امجد صابری کے قاتلوں کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے،انہیں ہر صورت ڈھونڈ نکالا جائے گا،قاتلوں کو قانون کے حوالے کرکے انہیں ضرور سزا دلوائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بات لیاقت آباد میں واقع امجد صابری کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ امجد صابری عالمی شخصیت تھے، انہوں نے اپنی قوالی کے ذریعے اسلام اور ملک کا نام روشن کیا، ان کاکوئی نعم البدل نہیں، ہمیں ان کے قتل پر نہایت افسوس ہے،امجد صابری عالمی شخصیت تھے، انہوں نے اپنی قوالی کے ذریعے اسلام اور ملک کا نام روشن کیا، ان کاکوئی نعم البدل نہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ امجد صابری نے پاکستان، سندھ اور کراچی کا مثبت امیج اجاگر کیا، ہمیں ان کے جانے کا غم ہے ، میں امجد کو اپنے بھائیوں کی طرح سمجھتا ہوں، امجد صابری سیاست میں نہیں تھے، وہ قوالی کے ذریعے اسلام کو پھیلانے میں مگن رہے، اللہ تعالیٰ انہیں جنت عطا کرے۔

امجد صابری کے اہل خانہ کی امداد سے متعلق انہوں نے کہاکہ لواحقین کے لیے ایک کروڑ روپے کی امداد دی جائے گی، یہ امداد کچھ بھی نہیں لیکن اہل خانہ کے لیے ایک سہارا ہے، قابلیت کے مطابق ان کے بچوں کو نوکری فراہم کریں گے اور بچوں کے تعلیمی اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ان کے مرتبے اور خدمات کی مناسبت سے یہ کچھ بھی نہیں ہے تاہم جو ہوسکا وہ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -