site
stats
پاکستان

شہبازشریف نے شاہدآفریدی فاؤنڈیشن کو 5کروڑ روپے کا چیک دیدیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو 5کروڑ روپے کاچیک دیدیا، شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہ تعلیم،صحت کےشعبوں میں شہبازشریف کی قابل ستائش خدمات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  شاہد آفریدی نے فاونڈیشن کے لیے فنڈریزنگ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ، ملاقات میں شہبازشریف نےشاہدآفریدی فاؤنڈیشن کو5کروڑروپے کا چیک دیا، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے ملکرکام کرنے کی ضرورت ہے، پنجاب حکومت نےسماجی شعبوں کی بہتری کےلئے اقدامات کئےہیں۔

اس موقع پر شاہدآفریدی نے کہا کہ تعلیم،صحت کےشعبوں میں شہبازشریف کی قابل ستائش خدمات ہیں، پنجاب حکومت کےاقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

ملاقات کے بعد شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تھر اسپتال کیلئے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو 5 کروڑ کا عطیہ دے کر بہترین مثال قائم کی ہے ، فاؤنڈیشن کیلئے انکا تعاون میرے کیلئے اعزاز ہے۔


مزید پڑھیں : دنیا کو بتانا ہے صرف لاہور نہیں پورا پاکستان محفوظ ملک ہے، شاہد آفریدی


یاد رہے گذشتہ روز شاہد آفریدی فاونڈیشن کی جانب سے لاہور کے نواحی علاقے ملک پور کے ایک اسکول کا افتتاح کیا گیا، تقریب سے خطاب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ  انٹرنیشنل میچز اب لاہور کے بجائے دیگر شہروں میں بھی ہونے چاہیں، دنیا کو بتانا ہے صرف لاہور نہیں پورا پاکستان محفوظ ملک ہے، ٹی ٹوئنٹی سے کرکٹ تیز ہوئی ٹی ٹین سے بھی کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کچھ لوگوں کا نہیں بلکہ ہم سب کا ملک ہے اورہمیں ہی اسے مل کر بہتر بنانا ہے، اچھا کام کرنےمیں لوگ ساتھ دیتےہیں، کافی لوگوں نےمشکل حالات میں بھی میراساتھ دیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top