تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...
Array

وزیراعلیٰ سندھ جلد گرفتار ہونے والے ہیں، فردوس شمیم نقوی کا انکشاف

حیدرآباد : سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ جلد گرفتار ہونے والے ہیں، تاہم ابھی کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا۔

یہ بات انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس اور اومنی گروپ والے اب نہیں بچ سکتے، وزیراعلیٰ سندھ کی گرفتاری کی کوئی تاریخ نہیں دے رہا۔

صرف یہ کہوں گا کہ وزیراعلیٰ سندھ گرفتار ہونے والے ہیں اور ایسی گرفتاریاں اکثر جمعہ کو ہوا کرتی ہیں جس کے بعد عدالتیں دو دن کیلئے بند ہوتی ہیں۔

فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر نے سرکاری وزارت سے استعفیٰ دیتے ہی گاڑی واپس کی، جبکہ مریم نواز گزشتہ دو سال سے سرکاری گاڑی استعمال کررہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا نام پاپا پھوپھو پپو پارٹی ہے، جبکہ کچھ لوگ پیپلزپارٹی میں قابل عزت بھی ہیں۔

ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کی گرچتاری سے متعلق انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کے کالعدم تنظیموں سے تعلقات تھے، اس کے علاوہ ان کے منشیات فروشوں سے بھی تعلقات ہیں۔

مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس میں مرادعلی شاہ اورقائم علی شاہ کیخلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل

یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے دادو اور ٹھٹھہ شوگر ملز کی فروخت کے معاملے پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ کے خلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے چئیرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال نے انوسٹیگیشن کی منظوری دے دی ہے، دونوں شوگر ملز کو کوڑیوں کے بھاؤ اومنی گروپ کو فروخت کیا گیا، جس کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔

قومی احتساب بیورو شوگر ملز کو دی جانے والی سبسڈی کےمعاملے پر بھی تحقیقات کررہا ہے، جس کے دوران بہت سی اہم باتیں سامنے آئیں۔

Comments

- Advertisement -