کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تھیلیسیمیاکےمریضوں کیلئےخون کابندوبست کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیرصحت کو تھیلیسیمیاکےمریضوں کا خاص خیال رکھنے اور مریضوں کیلئےخون کابندوبست کرنےکی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھیلیسیمیاکےمریضوں کووقت پرخون مہیاکیاجائے، تھیلیسیمیاکےمریض بچوں کی فکرہے،ان کوتکلیف نہیں ہونی چاہئے۔
خیال رہے لاک ڈان کی وجہ سے جہاں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی ہے وہاں خون کے عطیات نہ ملنے پر تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی زندگیوں کو کئیں خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
یاد رہے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تھلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کا عطیہ دیا تھا اور کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب بلڈ بینکس میں خون کی کمی قابل تشویش ہے، اس صورت حال کے باعث خون کی بیماریوں مبتلا بچوں اور افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔