ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

انجینئرز کام کریں ورنہ گھر بھیج دیے جائیں گے‘ وزیراعلیٰ سندھ کی وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی سندھ کے ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت، مراد علی شاہ نے کہا کہ میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کےکام سےمطمئن نہیں ہوں، آپ لوگ اپنے اندرخدمت کا جذبہ پیدا کریں.

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سےمتعلق اجلاس وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے63 منصوبے مکمل نہ ہونے پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ بہت برداشت کیا ہے اب افسران کے خلاف ایکشن لوں گا، آپ لوگ اپنے اندرخدمت کا جذبہ پیدا کریں.

انہوں نے اظہارِ خفگی کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی کےمختلف محلوں کی نکاسی آب کے منصوبے بھی تاحال نامکمل ہیں،مجھے ایک مہینے میں مٹھی کے منصوبے مکمل چاہئیں ،2007میں شروع ہونے والا تھرمیں پانی کا منصوبہ بھی تاحال مکمل نہیں ہوا ہے،انجینئرزکام کریں ورنہ نئے انجینئرزبھرتی کرکے ان سےکام لوں گا.

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کوبریفنگ دی گئی کہ بجلی نہ ہونےسے تھر کا پانی کی فراہمی کامنصوبہ فنکشنل نہیں ہوسکا ہے،لاڑکانہ میں1460 ملین سے 6 نئے پمپنگ اسٹیشن لگا نے ہیں، لاڑکانہ شہرمیں نکاسی آب کا پانی سڑکوں پرنہیں بہہ رہا ہے، بدین کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال مکمل ہے، جبکہ 75 ملین سے بدین اور گولارچی سڑک ایک ماہ میں مکمل ہوگی.

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ، آپ اپنے کام کو مزید بہترکریں،میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کےکام سےمطمئن نہیں ہوں، آپ لوگ اجلاس میں مکمل تیاری کرکے آیا کریں.

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر فیاض بٹ کو بذات خود ہرمنصوبے کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدرات ایک اور اجلاس میگا پراجیکٹس کے حوالے سے منعقد ہوا، اجلاس میں مراد علی شاہ کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرجاری کام کے حوالے سے بریفنگ بتایا گیا کہ سب میرین چورنگی انڈرپاس پرکام جلد شروع ہوجائے گا.

یہ اسکیم 770.411ملین روپے کی ہے،اس انڈرپاس پرکام کے لئے موبلائزیشن شروع ہوگئی ہے، سب میرین پرڈائیورژن روڈ بنانا شروع کردیا ہے،جیسے ہی ڈائیورژن مکمل ہوگی کام شروع ہو جائے گا.

اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جو پروجیکٹس جلدی مکمل کریں گا اس کو میں انعام دوں گا

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ نے گولی مارانڈر پاس کاافتتاح کردیا

انہوں نے ہدایت کی کہ اگلے مالی سال کے لیےبھی اس اسکیمیں بناکے دیں، اگلےسال میں 10 بلین روپےکے مزید پروجیکٹس کرنا چاہتا ہوں جبکہ ڈرگ روڈ انڈرپاس پورشن کا اس سال جون میں افتتاح کروں گا۔

مزید پڑھیں:کورنگی پل کاافتتاح،وزیراعلیٰ سندھ نےتحقیقاتی کمیٹی بنادی

یاد رہے کہ کورنگی پُل کےافتتاح کے حوالے سے دلچسپ صورت حال سامنے آئی تھی، کورنگی پُل کےافتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دو گھنٹے تاخیر سے پہنچے توعوام نے ازخود پُل کا فیتہ کاٹ کر پُل پرگاڑیاں چلانی شروع کردی تھیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں