The news is by your side.

Advertisement

شادی میں ون ڈش اور ہال 10بجے بند کرنے کی تاریخ میں توسیع

کراچی : سندھ میں شادی ہالز بند کرنےاورون ڈش پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد یکم نومبر کے بجائے یکم فروری سے ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ نے تا ریخ میں توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شادی میں ون ڈش اور ہال دس بجے بند کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے، فیصلے پر عملدرآمد یکم فروری سے ہوگا۔

وزیراعلیٰٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور انڈسٹریز کے وزیر منظور وسان کے درمیان ملاقات ہوئی، منظور وسان نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ شادی ہالز مینجمنٹ کے ساتھ مشاورت میں پتہ چلا کہ شادی ہالز میں بکنگ جنوری کے آخر تک کی ہے، جس میں کھانے کی ایڈوانس ادائیگی ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے لوگوں کی بکنگ کے پیش نظر شادی ہالز کی ٹائمنگ اور ون ڈش کی فیصلے پر عملدرآمدکی تاریخ میں توسیع کردی۔

یاد رہے کہ شادی ہال ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان سے ملاقات کی اور شادی ہال جلد بند کرنے کے حوالے سے گفتگو کی،  وفد سے ملاقات میں منظوروسان کا کہنا تھا کہ شادی ہالز دس بجے بند کرنے کا فیصلہ یکم نومبر سے لاگو ہوگا۔


مزید پڑھیں : یکم نومبر سے شادی ہال دس بجے بند کردئیے جائیں گے، منظوروسان


انہوں نے بتایا کہ عوام کی آگاہی کے لئے اشتہارات دئیے جائیں گے۔ اب وزیر کے بیٹے کی شادی بھی دس بجے تک ہوگی۔ ملاقات میں شادی ہال ایسوسی ایشن نے بھی حکومت کے فیصلہ پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔


مزید پڑھیں : کاروباری اوقات 9 تا 7 بجے کرنے تقاریب میں ون ڈش کا فیصلہ


یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں دکانیں صبح نو بجے کھولنے اور شام سات بجے بند کرنے کے ساتھ شادی ہالوں کو بھی رات دس بجے بند کرنے کے احکامات صادر فرمائے تھے اور شادی کی تقاریب میں کھانا ون ڈش کرنے کے کا حکم بھی جاری کیا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں