جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن کی ہدایت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے ان کیخلاف بھرپور آپریشن کی ہدایت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گھوٹکی میں پولیس کیمپ پر ڈاکوؤں کے حملے سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعہ کس طرح پیش آیا؟ مجھے ہر پہلو سے رپورٹ دی جائے۔

مراد علی شاہ نے سندھ میں ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میرے پولیس اہلکاروں کے قاتل ہر صورت سلاخوں کے پیچھے چاہئیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ امن وامان میں پولیس کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں اور میں شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گھوٹکی میں رونتی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس کیمپ پر حملہ کردیا جس کے نتیججے میں ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو، دو ایس ایچ اوز سمیت 7 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ رونتی کے علاقے میں شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے کہ راکٹ لانچروں سے حملہ کرنے کے بعد ڈاکوؤں نے کیمپ پر قبضہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا پولیس کیمپ پر حملہ، 3 افسران سمیت 7 اہلکار شہید

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے جس وقت پولیس کیمپ پر حملہ کیا اس وقت وہاں 50 سے زائد پولیس اہلکار، افسران ودیگر افراد موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں