تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وزیر اعلیٰ سندھ کا احسن اقدام، معذور شخص کا دل جیت لیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بارش میں پھنسے معذور شخص کی مدد کرکے اس کا دل جیت لیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معذور شخص کو دیکھ کر کے فور چورنگی پر گاڑی روک دی، شہری کے ساتھ 2 بچیاں بھی موجود تھیں۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق معذور شخص کو بارش کے باعث گھر جانے کے لیے بس نہیں مل رہی تھی، وزیر اعلیٰ سندھ نے خصوصی شخص کو اسکواڈ سے گاڑی دے کر گھر روانہ کیا۔

ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے بچیوں کو پانی اور جوس بھی دیا۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ نے یوسف گوٹھ کے مکینوں سے ملاقات کی اور عوام کی شکایات سنیں۔

مراد علی شاہ نے ڈی سی غربی سے عوام کو ہر طرح کی مدد کرنے کی ہدایات دیں، وزیر اعلیٰ نے نالوں سے تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے یوسف گوٹھ کو نکاسی اور پانی کی فراہمی کی اسکیم دینے کی ہدایات بھی دیں۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے رین ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں شدید بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب ہیں، مشکل وقت میں ہم عوام کے ساتھ ہیں، عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Comments

- Advertisement -