جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(19 جنوری 2026): سندھ حکومت نے سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت گل پلازہ میں آتشزدگی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں تاجروں نے وزیراعلیٰ کو مختلف تجاویز دیں، مشیر برائے بحالی گیان چند اسرانی اور کمشنر کراچی حسن نقوی نے سانحہ پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے فرانزک کرانے کا اعلان کیا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا ملبہ اٹھانے کا کام فوری شروع کریں، متاثرین کو معاوضے کی رقم اور بحالی کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے، ناصر شاہ، سعید غنی، مرتضیٰ وہاب اور کمشنر حسن نقوی کمیٹی میں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا شہید افراد کے خاندانوں  کو فوری معاوضہ دینا چاہتا ہوں، گل پلازہ کی عمارت دوبارہ بنائیں گے، تمام متاثرین کو بحال کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا گل پلازہ میں لگنے والی آگ کا مجھے شدید دکھ ہے، صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا بار بار فون آ رہا ہے، پیپلز پارٹی قیادت چاہتی ہے گل پلازہ کے تاجروں کو فوری بحال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ طویل المدتی فائر فائٹنگ و دیگرحفاظتی اقدام کا مکمل پلان دے کر عملدرآمد کریں گے، جن عمارتوں میں ایمرجنسی راستہ اور فائر الارم نہیں ہے ان کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ہدایت دی کہ وزراء گل پلازہ کے شہیدوں کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کریں، گل پلازہ میں 1200 دکانیں بتائی جا رہی ہیں یعنی 1200 متاثرین ہیں۔

دوسری جانب تاجروں نے کہا دکانداروں کو فوری بحال کیا جائے تاکہ ان کا روزگار شروع ہو۔ وزیربلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا تاجروں کی مشاورت سے بحالی کا کام کیا جائے گا۔

گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق تمام خبریں پڑھنے کیلیے یہاں کلک کریں

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں