The news is by your side.

Advertisement

اب سکسیشن سرٹیفکیٹ 15 دن میں نادرا سے حاصل کیا جاسکتا ہے، فیس کیا ہوگی؟

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نادرا نے سکسیشن سرٹیفکیٹ کیلئے ون ونڈوآپریشن شروع کیا ہے، اب سکسیشن سرٹیفکیٹ 15یوم میں نادرا سےحاصل کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےسکسیشن سرٹیفکیٹ کےاجراکانادراڈی ایچ اےآفس میں افتتاح کردیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ پہلاصوبہ ہےجس نےنادراکےساتھ ملکرسرٹیفکیٹ کا کام شروع کیا ، پہلے سکسیشن سرٹیفکیٹ عدالت کےذریعے جاری ہوتاتھا، عدالتیں 3 سے 6 ماہ اورکبھی کبھار 5 سال میں سرٹیفکیٹ جاری کرتی تھیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نادراکےسروس سینٹرہرڈسٹرکٹ میں موجودہیں، نادراکاشکرگزارہوں سندھ حکومت سےملکروژن پوراکیا اور مرتضیٰ وہاب کابھی شکریہ کہ لوگوں کی مشکلات دیکھتےہوئےتیزی سےمکمل کیا۔

انھوں نے کہا کہ عدالت کے کام کا 30فیصد ورک لوڈسکسیشن سرٹیفکیٹ کاہوتا ہے، سکسیشن اور لیٹرآف ایڈمنسٹریشن کا اجرانادراکےذریعےکیاہے، درخواست گزار کو نادرا دفترمیں انتقال کرنےوالےشخص کاڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کرناہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نادرا نے سکسیشن سرٹیفکیٹ کیلئے ون ونڈوآپریشن شروع کیا ہے، اب یہ سکسیشن سرٹیفکیٹ 15یوم میں نادرا سےحاصل کیاجاسکتا ہے، اثاثےایک لاکھ سے زائدہوں تو سرٹیفکیٹ کی فیس 22000روپےمقررکی ہے اور اثاثےایک لاکھ سےکم ہیں تواس کی فیس 10000ہوگی، حکومت سندھ کایہ انقلابی قدم ہے،یہ عوام کیلئےسہولت بن جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں