The news is by your side.

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے ’کے فورواٹرپراجیکٹ‘ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

کراچی: جشن آزادی کے موقع پر سندھ حکومت نے کراچی کے عوام کو ایک تاریخ ساز تحفہ دیتے ہوئے شہرقائد کی سب سے بڑی ضرورت ’ کے فور‘ پانی کے منصوبےکا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اورگورنر سندھ عشرت العباد نے جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر کاٹھور کے مقام پر اس پراجیکٹ کے سنگِ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔

وفاق نے رقم نہ دی تب بھی کے فور مکمل کریں گےٌ*

کراچی کے شہریوں کودرپیش پانی کی قلت کو ختم کرنے کے لئے تیار کردہ اس پراجیکٹ کا تخمینہ 50 ارب روپے سے زائد ہے اور تکمیل کے بعد یہ کراچی کو 56 کروڑ گیلن پانی فراہم کرے گا۔

پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیر کیا جانے والا یہ منصوبہ دو سال کی مدت میں مکمل ہوگا، ابتدائی فیز میں کراچی کو 260 ملین گیلن پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

منصوبے کے تحت کینجھر جھیل سے چار نہریں نکالی جائیں گی جو کہ شہرقائد کو پانی فراہم کریں گی۔

یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی سال سے پانی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے اور اہلیانِ شہرقائد پانی کے حصول کے لیے ٹینکر مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں۔

شہر میں جا بجا قائم غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ بھی پانی کی قلت کا ایک بڑا سبب ہیں جو کہ شہریوں کا پانی چرا کر انہیں کو منہ مانگے داموں فروخت کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں