site
stats
سندھ

پیپلزپارٹی2018 کے انتخابات میں کامیاب ہوگی،مرادعلی شاہ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہناہےکہ 2018 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر منظور وسان کے ساتھ مزار قائد پر حاضری دی،فاتحہ خوانی کی اور کتاب میں تاثرات رقم کیے۔

وزیراعلیٰ سندھ نےمزار قائدپر حاضری کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ چھٹی پر ہیں،کسی کے چھٹی پر جانے سے معاملات رک نہیں جاتے،ان کے علاوہ ملک کے دیگر بھی مسائل ہیں جو ان سے زیادہ اہم ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ ملک بغیر وزیر خارجہ کےچل رہا ہے،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے 4 بڑے مطالبات پیش کر رکھے ہیں اور اس کے علاوہ پاناما لیکس کا معاملہ ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہناتھاکہ آصف علی زرداری 5 سال تک ملک کے صدر رہے ہیں،اس دوران انہوں نے بہت مشکلات برداشت کیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے بہت اہم کردار ادا کیا۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی سے مخالفین کو پریشانی ضرور ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سندھ میں امن قائم رہے، جنوری کے پہلے ہفتے میں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے۔

میئر کراچی کے اختیارات سے متعلق سوال پر مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کےشہریوں کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے، بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینا ان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھاکہ اختیارات قانون کے مطابق تفویض کیے جاتے ہیں اور قانون کے تحت انہیں تمام اختیارات حاصل ہیں،اختیارات کارونا رونے کے بجائے کام کرکے دکھائیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

loading...

Most Popular

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top