site
stats
پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز ملاقات،دہشتگردوں کیخلاف کاروائی مزید تیز کرنے پر اتفاق

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی، ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ امن کی بحالی کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ڈی جی رینجرزمیجر جنرل بلال اکبر نے ملاقات کی، ملاقات میں کراچی میں امن وامان سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی، اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے شہر میں امن وامان کے حوالے سے اٹھائے گے اقدامات پر بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں شرپسندوں کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں، شہر میں امن کی بحالی کیلئے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، کراچی میں جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ضروری ہے۔

ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائینگے، کسی شرپسند کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈی جی رینجرزنے بتایا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپس میں تعاون ہے ۔۔شرپسندوں کے خلاف کارروائی کے مثبت نتائج مل رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top