بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مسٹر لینس ڈوم کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مسٹر لینس ڈوم نے ملاقات کی، گریڈ اول تا پنجم تعلیمی نصاب پر گفتگو ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے نمائندے ارشد حسین اور شازیہ اسد بھی شریک تھے، اجلاس میں گریڈ اول تا پنجم تک تعلیمی نصاب پر مل کر کام کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے اسکول میں کام کرنا چاہتی ہے، آکسفورڈ ایجوکیشن پروگرام کے تحت کتابوں کو ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ایجوکیشن پروگرام کے تحت اساتذہ کی ٹریننگ بھی کروائی جائے گی، گریڈ 1 تا 5 تک بچوں کو سندھی، انگریزی، ریاضی اور سائنس کے مضامین پڑھائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایجوکیشن بہتر کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اچھی تعلیم کےلیے ہم بہترین اداروں سے مل کر کام کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ تعلیم خاص طور پر سائنس مضامین میں ہمیں بہترین ذہن تخلیق کرنے ہیں، آئندہ ملاقات میں وزیر تعلیم سندھ اور اُن کے محکمے کے متعلقہ افسران بھی شریک ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی حکومت بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر مہربان؟

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں