site
stats
پاکستان

سندھ میں لوڈ شیڈنگ 18 گھنٹے تک پہنچ گئی، وزیراعلیٰ

اسلام آباد : وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جس کے باعث صنعتیں بند اورعوام بے حال ہوچکے ہیں۔

یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں انڈسٹری کے پاس بجلی نہیں ہے جس کے باعث صنعتیں بند ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں لوگ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ برداشت کررہے ہیں جس کی وجہ سندھ کا ایک ایک باسی احتجاج کے لیے سڑکوں پر آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے مختصر وسائل اوردائرہ کار میں رہتے ہوئے توانانئی کے بحران سے نبرد آزما ہے لیکن اس سلسلے میں ہمیں کامیابی وفاق کی مدد کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی۔

سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے ہماری گزارشات کو توجہ سے سنا اور ان مسائل پر اتفاق کرتے ہوئے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ وفاقی وزیر پانی و بجلی بھی موجود تھے تاہم خواجہ آصف نے میڈیا سے کوئی گفتگو نہیں کی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top