جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

چاہے ن لیگ ہو یا کوئی کھلاڑی انہیں سندھ سے ووٹ نہیں ملے گا: مراد علی شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علیٰ شاہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف اب کراچی آئے ہیں ا س سے پہلے انہیں کبھی خیال نہیں آیا، چاہے مسلم لیگ (ن) ہو یا کرکٹ کھیلنے والا کوئی کھلاڑی انہیں سندھ سے ووٹ نہیں ملے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہباز شریف کے کراچی سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا، وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات قریب آرہے ہیں اسی لیے یہ برساتی مینڈک کی طرح نکل آئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے کسی کو سندھ اور کراچی کا خیال نہیں آتا لیکن جب الیکشن قریب آچکے ہیں کہ تو یہ ووٹ لینے یہاں آئے ہیں، مخالفین جو چاہے کر لیں لیکن یہاں سے انہیں ووٹ نہیں ملے گا، میں کھلاڑی کو پہلے ہیی کہہ چکا ہوں کہ وہ یہاں کوچنگ کے لیے آجائیں۔

دن رات کام کرکے کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے: شہباز شریف

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آج کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہر مسائل کی آماج گاہ بن چکا ہے، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، پل نہیں، پبلک ٹرانسپورٹ نہیں، شہر میں‌ ہر طرف غلاظت کے ڈھیر ہیں، یہاں درجنوں سڑکیں اور فلائی اوور بننے کی ضرورت ہے۔

اب بین الاقوامی کرکٹ ٹیمیں بھی کراچی آتی رہیں گی، مراد علی شاہ

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں کام نہ ہونے کی وجوہات ہم جانتے ہیں، آج صرف بھائی چارے کی بات کررہا ہوں، ہم دن رات کام کر کے کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے، شہر میں ایک گرین لائن نہیں، کئی میٹروز چلائیں گے، کراچی میں پانی، سالڈویسٹ کا مسئلہ حل کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں