پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

بیوقوفانہ اعلانات سے ہم پریشانی میں آجاتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ کی پنجاب حکومت پر تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نام لیے بغیر پنجاب حکومت کو دو ماہ کے لیے بجلی سستی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنادیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عجیب و غریب اعلانات ہوتے رہتے ہیں جس سے ہم پریشانی میں آجاتے ہیں کہ ان بیوقوفانہ اعلانات کا جواب کیا دیں۔

انہوں نے کہا کہ نہیں معلوم لوگ وقت نکال پر ٹی وی پر کیسے آجاتے ہیں اگر میں ٹی وی پر آکر بولتا رہوں گا تو کام کس وقت کروں گا، کام بتانے سے زیادہ کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شکر ہے وفاقی حکومت نے کراچی کے تین اسپتالوں کو دیکھنا چھوڑ دیا ہے بجٹ ہم رہے ہیں وفاق کا کنٹرول کیسے ہوسکتا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کاریڈیالوجی سینٹر کا شمار دنیا کے بہترین سینٹرز میں ہوتا ہے، سائبر نائف مشین سے چار گنا زیادہ مریضوں کا علاج ہوگا جو پروسیجر نوے منٹ میں ہوتا ہے یہ مشین بیس منٹ میں کرے گی۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ  اعلان کیا  تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے فی یونٹ 14 روپے کمی کردی ہے۔

نواز شریف نے اعلان کیا کہ  پنجاب حکومت نے  اگست  اور  ستمبر کے بلوں میں فوری ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، 500 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دیا جائےگا، پنجاب حکومت کے مختلف شعبوں سے 45 ارب روپے نکال کر عوام کو ریلیف دیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں