تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کا وہ صوبہ جہاں 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی؟

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورت حال بیان کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 470 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں اب تک کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 309 ہوچکی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ آج کورونا کے مزید 466 مریض صحت یاب ہوگئے، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 999 ہوچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا، سندھ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4533 ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 6777 مریض زیر علاج ہیں، مختلف اسپتالوں میں 337 مریض زیر علاج ہیں، کورونا متاثرہ 310 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت کورونا کے 39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، سندھ میں 470 میں سے 262 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کو فالو نہ کیا گیا تو وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کو روکنے کا نہیں کہا، صرف پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندیاں لگائی ہیں، اگر صورتحال تشویشناک ہوتی ہے تو وفاق سے پبلک ٹرانسپورٹ پر مزید پابندیاں لگانے کا کہیں گے، پہلے بھی وفاق سے کہا تھا کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم لوگوں کی ویکسی نیشن نہیں کر پا رہے یہ بڑی ناکامی ہے، ویکسی نیشن کے بعد بھی وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط کو نہ چھوڑیں۔

Comments

- Advertisement -