پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملیر میں اسپتال کا افتتاح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملیر میں اسپتال کا افتتاح کردیا، اسپتال کی بنیاد بائیس سال پہلےمراد علی شاہ کے والد عبداللہ شاہ نے رکھی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرا علی ٰ سندھ سید مراد علی شاہ ملیر کے دورے پر پہنچ گئے جہاں انھوں نے ملیر برج ویو پر تعمیر ہونے والے اسپتال کا افتتاح کردیا، اسپتال کا سنگ بنیاد بائیس سال پہلے مراد علی شاہ کے والد عبداللہ شاہ نے انیس سو چورانے میں رکھا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ کو اسپتال پہنچنے پر سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اسپتال کے افتتاح سے خوش ہیں، رواں سال مزید تین اسپتال مکمل ہوجائیں گے، ملیر میں واٹر بورڈ ڈیویژن بھی بنادیا گیا ہے، سیہون درگاہ کی بجلی منقطع کرنے سے متعلق انکا کہناتھا کہ وزیراعظم سے پوچھا ہے کہ واجبات کی ادائیگی کے باجود بجلی کیون کاٹی گئی۔

افتتاح کے موقع پر رکن سندھ اسمبلی مرتضی بلوچ، سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو، سیکریٹری بلدیات محمد رمضان اعوان اور دیگر موجود تھے۔

برج ویو سے وزیراعلیٰ یونین کاونسل اولڈ تھانہ پہنچے جہاں انہوں نے اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی، انہوں نے میمن گوٹھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیرشدہ اسپتال کا افتتاح کیا اور دنبہ گوٹھ میں ٹراما سینٹر کی بنیاد رکھی۔

وزیراعلی نے سپرہائی وے، ٹول پلازہ، الآصف اسکوائر،لیاری ایکسپریس وے سمیت مختلف علاقوں میں عوام کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں