The news is by your side.

Advertisement

ملک میں غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

دادو: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے، وفاقی حکومت پورے طریقے سے ناکام ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے دادو بار کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں سے وقتاً فوقتاً آوازیں آرہی ہیں، اپوزیشن تو نہیں پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ہی ناراض ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لگتا یہی ہے کہ زیادہ دن حکومت نہیں چل سکتی، آگے دیکھیں کونسی پارٹی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے، بلاول بھٹو نے کل بھی کہا ہے یہ حکومت نہیں چل سکتی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان کے نیچے ملک کی عوام پسے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی حکومت عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکی، پی ٹی آئی کے اپنے ممبران حکومت کو ٹف ٹائم دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سرکلر ریلوے: شیخ رشید، مراد علی شاہ کی اہم ملاقات، سندھ اور وفاق ایک پیج پر

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، اسمبلی کے اندر ان ہاؤس تبدیلی آئینی، جمہوری طریقے سے آئے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ ہیں، ہم تمام جماعتوں سے مشاورت کرکے احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی ضمانت میڈیکل بنیاد پر ہوئی، ان کی طبیعت خراب ہے، بیماری کے باوجود بھی آصف زرداری ملکی سیاست پر نظر رکھتے ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں