پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

دہشتگرد اب چھپ نہیں سکتے، قانون اور آئین کی حکمرانی قائم کرکے دکھاؤں گا، وزیراعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک فرار دہشتگردوں کو بھی قانون کا اب سامنا کرنا ہوگا، قانون اور آئین کی حکمرانی قائم کرکے دکھاؤں گا۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ نے کور کمانڈر کراچی لیفٹینیٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی امور اور امن امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کراچی آپریشن کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تمام سیکیورٹی اداروں کی کوششیں رنگ لائی ہیں، امن کا دشمن اب بچ نہیں سکتا، دہشتگرد اب چھپ نہیں سکتے۔


مزید پڑھیں : کراچی کو دنیا کا پُرامن ترین شہر بنایا جائے گا،وزیراعلیٰ سندھ


کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ آپ کی ٹیم کے ساتھ ملکر کام کیا اولین ترجیحات میں کراچی کا امن تھا، کراچی کے شہری آج پر سکون ماحول میں زندگی گذار رہے ہیں، سیکیورٹی اداروں نے ملکر کوارڈینیشن کے ساتھ کام کیا ہے۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ سندھ سے کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں امن وامان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدسے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی اور کراچی آپریشن کو مزید موٴثربنانے پراتفاق کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں