The news is by your side.

Advertisement

گورنر سندھ کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، وزیراعظم کے دورہ کراچی پر تبادلہ خیال

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کے دورہ کراچی، سندھ کے لیے وفاق کے اقدامات ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی اقدامات زیر غور آئے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وفاق صوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہے، عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی نمائندوں کی شمولیت ضروری ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کررہی ہے، عوامی فلاح و بہبود کے لیے شروع کیے گئے منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام کی ترقی و خوشحالی وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے مسائل کا حل باہمی گفت و شنید سے ہی نکالا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں