برطانوی حکومت کی کراچی میں سرکلر ریلوے اور ٹرانسپورٹ میں مدد کرنے کی یقین دہانی -
The news is by your side.

Advertisement

برطانوی حکومت کی کراچی میں سرکلر ریلوے اور ٹرانسپورٹ میں مدد کرنے کی یقین دہانی

کراچی : وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے برطانوی حکومت کے وفد نے ملاقات کی، برطانوی وفد نے کراچی میں سرکلر ریلوے اور ٹرانسپورٹ میں مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں برطانیہ نے سندھ میں ترقیاتی کاموں میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکلر ریلوے اور ٹرانسپورٹ میں برطانیہ حکومت سندھ کی مدد کرے گا۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سے برطانوی حکومت کے وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران دیہی ترقی، سی پیک ، سکھر بیراج اور برطانوی کمپنی کے تھر کول میں کام پر بات چیت کی گئی جبکہ برطانوی وفد سے کیٹی بندر منصوبے ، سندھ میں توانائی بحران ختم کرنے پر بھی بات ہوئی۔

ملاقات کے دوران بر طانوی انڈرسیکریٹری کا کہنا تھا کہ کراچی میں سرکلر ریلوے سمیت سکھر بیراج اور مزید بیراجوں کی تعمیر پاکستان کی مدد کرینگے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے سی آر کے لئے گارنٹی دینے کو تیار ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے برطانوی وفد کو اجرک ،ٹوپی اورسندھی میوزک البم کا تحفہ بھی دیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں