کراچی(18 جنوری 2026): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صدر گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو واقعہ کی فوری انکوائری کی ہدایت دی ہے ساتھ ہی انہوں نے آگ کے باعث جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو آتشزدگی کی وجوہات معلوم کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، انہوں نے کہا کہ کہا ہے کہ عمارت میں فائرسیفٹی انتظامات کی جانچ کی جائے اور فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے غفلت یا لاپرواہی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائے، کراچی کی کمرشل عمارتوں میں فائرسیفٹی آڈٹ فوری کرایا جائے۔
کراچی : گل پلازہ میں تباہ کن آتشزدگی، 6 افراد جاں بحق
واضح رہے کہ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ آگ لگنے کے باعث ایک فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 20افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
جاں بحق افراد میں سے 4 کی شناخت فراز، کاشف، عامر اور شہروز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حکام کے مطابق فرقان نای فائر فائٹر کی لاش بھی ٹرمام سینٹر لائی گئی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 20 فائر ٹینڈرز اور 4 اسنار کلز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، پانی اور فوم کا استعمال کیا جارہا ہے۔ پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


