The news is by your side.

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ لاڑکانہ کے الیکشن نتائج پر افسردہ

سیہون: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لاڑکانہ کے الیکشن نتائج پربہت افسوس ہوا، بلاول بھٹو نےکہایہ سیٹ ہم پھرجیتیں گے، آصف زرداری کوکچھ ہواتواس کی ذمہ دارحکومت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےسیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لاڑکانہ کی سیٹ پیپلزپارٹی کی تھی ، الیکشن نتائج پربہت افسوس ہوا، الیکشن کےدن ووٹروں کوووٹ دینےسےروکاگیا، امیدوارکوپولنگ اسٹیشنزمیں جانےسےروکنےکی مذمت کرتاہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امیدوارکوپولنگ اسٹیشنزمیں جانےسےروکنےکی مذمت کرتاہوں، بلاول بھٹو نےکہایہ سیٹ ہم پھرجیتیں گے، اڑکانہ ضمنی الیکشن کیخلاف پٹیشن داخل کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ نے آزادی مارچ سے متعلق کہا کہ فضل الرحمان کےمارچ میں شرکت سیاسی فیصلہ ہوگا۔

آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا آصف زرداری پرابھی تک فردجرم لاگو نہیں ہوا، ان طبیعت پرسخت خدشات ہیں، آصف زرداری کوکچھ ہواتواس کی ذمہ دارحکومت ہوگی۔

مزید پڑھیں : لاڑکانہ میں شکست: بلاول بھٹو کا انتخابی نتائج چیلنج کرنے کا اعلان

یاد رہےسندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات میں پی پی کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار نے ساڑھے پانچ ہزار ووٹوں سے میدان مارا تھا

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضمنی انتخابات کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے معظم علی 31 ہزار 557 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے۔

بعد ازاں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی شکست پر انتخابی نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سچ کو چھپایا نہیں جا سکتا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں