وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی صوبے کو پولیو فری بنانے کی ہدایت -
The news is by your side.

Advertisement

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی صوبے کو پولیو فری بنانے کی ہدایت

کراچی : وزیراعلی سندھ نے محکمہ صحت کے حکام کوہرصورت سندھ کو پولیو فریصوبہ بنانے کی ہدایت کردی‘ ان کا کہناتھا کہ صوبائی اوروفاقی حکومت مل کر پولیو کا خاتمہ کریں گے۔

تفصیلات کے مظابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاھ کے زیر صدارت انسداد پولیو سے متعلق دوسرا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا دوہزارپندرہ میں پولیو کے پندرہ کیسز تھےاور دوہزار سولہ میں آٹھ رپورٹ ہوئے

.انھوں نےکیسز میں کمی کے باوجود  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمی ضرور ہوئی لیکن اس کمی پر خوشی نہیں ہوئی۔ مرادعلی شاہ نے مزید کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت سندھ کی اولین ترجیج ہے


مزید پڑھیں: پولیو ایک خطرناک مرض ہے، جسے سندھ اور وفاقی حکومت ملکر ختم کریں گی، وزیراعلیٰ سندھ


وزیراعلی نے آئندہ اجلاس میں میئر کراچی وسیم اختر کو مدعو کرنےکی بھی ہدایت کردی۔

واضح رہے گذشتہ سال پولیو کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ  نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جسے سندھ اور وفاق ملکر ختم کریں گے۔

 یاد رہے کہ پاکستان میں پولیو مہم ایک خطرناک مرحلہ ہے ، شدت پسند عناصر کی جانب سے متعدد بار پولیو رضاکاروں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے اورشہرقائد کراچی میں بھی ماضی میں اس نوعیت کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں