site
stats
پاکستان

حکومت مطالبات پورے کرے گی تو ملک کے لئے بہترہوگا، مراد علی شاہ

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے چارمطالبات جمہوریت مضبوط کرنے کے لئے ہیں، حکومت مطالبات پورے کرے گی تو ملک کے لئے بہترہوگا، این ایف سی ایوارڈ سمیت سندھ کے جو مطالبات ہیں ان سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

مٹیاری میں جلسے سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ این ایف سی اور ریگولیٹری اتھارٹی سے متعلق اصولی مؤقف پر قائم ہیں، این ایف سی ایوارڈ سمیت سندھ کے جو مطالبات ہیں، ان سے دستبردار نہیں ہوں گے، وزیراعظم سے تحفظات پر بات کریں گے۔

وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں ، آئی جی سندھ چھٹی پر گئے ہیں، آئی جی تبدیل کیا گیا تو اکیس یا بائیس گریڈ کا افسر لگائیں گے، اس مسئلے پر وفاق نے کوئی اشو نہیں بنایا ہے، قانونی طریقےسے بھرتی اساتذہ کی تنخواہیں نہیں روکی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کے فنکشنل لیگ کے رہنما محمد علی جاموٹ کی شمولیت خوش آئندہ عمل ہے۔


مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ سندھ سے نئے کورکمانڈر کراچی کی اہم ملاقات


یاد رہے اس سے قبل کراچی میں وزیر اعلی سندھ سے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ مرزا نے ملاقات کی، جس میں کراچی میں جاری آپریشن کے حوالے سے تبادلہ کیا گیا ۔

وزیراعلیٰ سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہر کےامن کے لیے بڑی قربانیاں دی گئی ہیں، کسی کو کراچی کا امن خراب کرنے نہیں دینگے، ہم نے تمام اداروں کی کو آرڈینیشن کو مضبوط کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top