کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہناہےکہ یہ ٹیکسٹائل سٹی میں بند ہونےنہیں دوں گا۔انہوں نےکہاکہ ہماری ترقی سے کچھ لوگ پریشان ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت ٹیکسٹائل سٹی پر اجلاس میں صوبائی وزیرمنظوروسان،چیف سیکریٹری رضوان میمن،پرنسپل سیکریٹری نویدکامران،سیکریٹری صنعت رحیم سومروسمیت دیگر ارکان شریک ہیں۔
صوبائی وزیر منظور وسان نے وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئےکہاکہ وفاقی حکومت ٹیکسٹائل سٹی بند کرناچاہتی ہے۔انہوں نےکہاکہ پورٹ قاسم اتھارٹی نےٹیکسٹائل سٹی کےلیےزمین بیچی تھی۔
مرادعلی شاہ نے سوال کیاکہ زمین سندھ حکومت کی ہے،پورٹ قاسم کس طرح بیچ سکتی ہے؟۔انہوں نےکہاکہ گوجرانوالہ اورفیصل آباد میں ممکن ہےتوٹیکسٹائل سٹی کراچی میں کیوں نہیں؟۔
وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھاکہ کراچی پورٹ سٹی ہے،سندھ کپاس کی بوائی کا صوبہ ہےیہاں ٹیسکٹائل سٹی زیادہ کامیاب ہے۔انہوں نےکہاکہ ہم ٹیکسٹائل سٹی کوکامیاب بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہناتھاکہ ٹیکسٹائل سٹی سےڈیڑھ لاکھ ملازمتیں میسر ہوں گی جبکہ پورٹ کی وجہ سے ایکسپورٹ بڑھے گی۔انہوں نے کہاکہ ہماری ترقی سے کچھ لوگ پریشان ہو رہے ہیں۔