اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

وقت کے پابند ہو جائیں یا پھر گھر کا راستہ ناپیں، وزیراعلی سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ کا اچانک دورہ کیا اور تمام افسران کی حاضری چیک کرتے ہوئے غیر حاضر افسران کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اچانک سندھ سیکریٹریٹ پہنچ گئے ، وزیر اعلی نے تمام افسران کی حاضری چیک کی تو افسران غیر حاضر پائے گئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے افسران کو وارننگ دی کہ سدھر جائیں ورنہ سخت ایکشن ہوگا، وقت کے پابند ہو جائیں یا پھر گھر کا راستہ ناپیں۔

وزیر اعلیٰ نے پہلی منزل سے ساتویں منزل تک ہر کمرے کا چکر لگایا اور پھر غصے کا اظہار کیا، مرادعلی شاہ نے کہا کہ جو افسر ساڑھے نو بجے تک دفتر نہیں پہنچتا بہتر ہے کہ گھر چلاجائے۔

وزیر اعلی نےغیرحاضرملازمین کیخلاف کارروائی کےاحکامات جاری کردیے۔


مزید پڑھیں : دفتر پہنچ کر سیلفی بھیجیں، مراد علی شاہ کا وزرا اور افسران کو حکم


یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے وزراء اور افسران کو وقت کی پابندی کرتے ہوئے سیلفی بھیجنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کارکردگی پر نظر رکھی جاسکے، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کابینہ کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا گیا تھا، جس میں وزراء سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں