کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کاہنگامی دورہ کیا،اوربعض گلیوں میں بیرئیر اور رکاوٹوں کانوٹس لیتے ہوئے انہیں ہٹانے کاحکم دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعلٰی سندھ نے رات گئے کراچی کی اہم شاہراہوں اورمختلف گلیوں کا رخ کیا، گلیوں میں لگے بیرئیر اور رکاوٹوں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری ہٹانے کا حکم دیا۔
مراد علی شاہ نے کئی علاقوں کا پیدل دورہ کیا، کورنگی کراسنگ پر ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکوں اور پل کی تعمیر میں سست روی پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہو ئے کام وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اس سے پہلے ایمپریس مارکیٹ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کام میں بہتری تو آئی ہے لیکن وہ اب بھی اس حوالے سے مطمئن نہیں۔
نائن زیرو کے قریب سے اسلحے کی کھیپ پکڑے جانے پر وزیراعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ صرف کارروائی نہیں بلکہ اس کی تہہ تک پہنچنا ہوگا۔