وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے خط لکھا گیا ہے۔
سہیل آفریدی نے کراچی کے معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مراد علی شاہ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ المناک سانحے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ پہنچا۔
gul plaza تمام خبریں
سہیل آفریدی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہوں، زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ کےپی نے چیف منسٹر سندھ کے نام خط میں مزید لکھا کہ ایسے سانحات میں ایک صوبے کا دکھ پوری قوم کا دکھ بن جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلُ پلازہ کے دکانداروں کو کہاں منتقل کیا جائے؟ گورنر نے جگہ بتا دی
کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں 17 جنوری کی رات دکانوں میں خوفناک آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں اب تک جاں بحق ہونے والے 27 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ 81 کے قریب افراد لاپتہ ہیں۔
محکمہ فائر بریگیڈ کا اعلیٰ حکام کو دی گئی بریفنگ میں کہنا تھا کہ شاپنگ سینٹر کم و بیش پونے دو ایکٹر پر مشتمل بازار ہے، اس میں 1200 سے زائد دکانیں تھیں جن میں بیک وقت آگ بھڑکی ہوئی تھی۔
سعودی عرب کا کراچی کے گل پلازہ آتشزدگی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


