ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

پاکستان کی بنیادوں کو کرپشن کے’’کورونا‘‘نے کھوکھلا کیا، عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کی بنیادوں کوکرپشن کے’’کورونا‘‘نے کھوکھلا کیا، اپوزیشن جماعتیں کورونا جیسے قومی مسئلے پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی کرپشن کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، پاکستان کی بنیادوں کوکرپشن کے’’کورونا‘‘نے کھوکھلا کیا۔

عثمان بزدار نے کہاکہ کورونا کے ساتھ کرپشن کاخاتمہ ہماری حکومت کا سرفہرست ایجنڈا ہے، عوام کے تعاون سے کوروناپربھی قابو پائیں گےاورکرپشن پربھی، عوام بنیادی سہولتوں سےمحروم رہے، کرپشن کرنے والے عیش کرتے رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کےپاس کوروناسے نمٹنے کا نہیں کرپشن بچانےکاایجنڈاہے، پنجاب حکومت نے کوروناسے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات کئے، اپوزیشن جماعتیں کورونا جیسےقومی مسئلے پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں بلکہ اتحاد کاہے، عوام کی زندگیوں کےمسئلےپرسیاست چمکانےکی کوشش قابل مذمت ہے، خالی بیان بازی کرنے والے عام آدمی کا دکھ درد کیا جانیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں