لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس نظام اوردیگرشعبوں میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت پولیس اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دے چکی ہے،اصلاحات کےذریعے ہی پولیس پرعوام کا اعتماد بحال ہوگا، کمیٹی جلد اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔
سردارعثمان بزدار نے کہا کہ پولیس نظام اوردیگرشعبوں میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے، پولیس نظام کو درست کرنا ہماری ترجیح ہے۔
پولیس کلچر آہستہ آہستہ تبدیل ہوگا: وزیراعلیٰ پنجاب
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ ہم عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت اداروں کو مضبوط اور بااختیار بنائیں گے۔
وزیراعظم کے وژن کے تحت اداروں کو بااختیار بنائیں گے، سردارعثمان بزدار
سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت فلاح عامہ کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، صوبے کے عوام کی ترقی کے لیے ٹھوس بنیاد رکھ دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ معیاری تعلیم اور صحت کی جدید سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے، میرے لیے صوبے کے عوام ہی میرا اثاثہ ہیں۔