تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

سی این جی فی کلو 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سی این جی کی فی کلو قیمت 70 روپے بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سی این جی فی کلو 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد سی این جی ڈیلرز نے قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔

سی این جی ڈیلر عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ حکومت سی این جی سیکٹر کو ختم کرنا چاہتی ہے مشاورت کے بغیر آر ایل این جی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی۔

عبدالسمیع خان نے کہا کہ فی کلو سی این جی 230 سے بڑھ کر 300 روپے کردی گئی ہے اس سیکٹر میں اربوں کی سرمایہ کاری برباد ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی این جی ایک سستا ایندھن تھا جس کو اب کو کون خریدے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت  آر  ایل این جی کو  سی این جی سیکٹر کو کم قیمت پر دے اگر حکومت کم قیمت پر آر ایل این جی نہیں دے سکتی تو سی این جی کو ختم کردے۔

Comments

- Advertisement -