تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سی این جی کی قیمتوں‌ میں‌ 30 روپے تک اضافے کا امکان، اسٹیشنز مالکان سر جوڑ‌ کر بیٹھ گئے

کراچی: لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمت میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر سی این جی ایسوسی ایشن نے اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کی جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایل این جی پرجی ایس ٹی میں اضافےسے سی این جی کی قیمت میں18 سے30 روپے کا اضافہ متوقع ہے، جس پر سی این جی اسٹیشنز مالکان نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس کراچی میں طلب کیا گیا، جس میں نئی قیمتوں کے تعین اور اسٹیشن چلانے یا نہ چلانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

تاجر ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے کہا کہ ’سی این جی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر وفاقی حکومت سے رابطہ کیا تاکہ مسئلے کو حل کیا جا سکے‘۔

ذرائع کے مطابق آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اس بات پر اتفاق کی کہ اگر ایل این جی پر جی ایس ٹی عائد کیا جائے گا تو وہ اسٹیشنز بند کردیں گے۔

Comments

- Advertisement -