بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

پنجاب اور سندھ کیلئے سی این جی4 روپے فی کلو سستی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سندھ اورپنجاب میں سی این جی چار روپے فی کلو سستی کردی گئی، اُوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

عالمی منڈیوں اور پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں حکومت نے سی این جی کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا ہے، اُوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اور سندھ کیلئے سی این جی چار روپےفی کلو سستی کردی گئی ہے۔

جس کے بعد پنجاب اورسندھ میں سی این جی کی نئی قیمت سٹرسٹھ روپے50 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کیلئےسی این جی 53 پیسے فی کلو سستی کی گئی ہے، جہاں سی این جی کی نئی قیمت اکہتر روپے 82 پیسے فی کلو ہوگی، سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق پیرکی شب بارہ بجے سے ہوگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں