سی این جی کی قیمت میں ڈھائی سے ساڑھے3 روپے فی کلو اضافہ -
The news is by your side.

Advertisement

سی این جی کی قیمت میں ڈھائی سے ساڑھے3 روپے فی کلو اضافہ

کراچی : سی این جی پمپ مالکان نے عوام پر گیس بم گرادیا، سی این جی کی قیمتیں ڈی ریگولیشن کرنے کے اثرات سامنے آنے لگ گئے اور آزادی ملتے ہی پمپ مالکان نے پر پھیلا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ریگولیشن کے بعد سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن مالکان نے مرضی کی قیمت مقرر کرتے ہوئے سی این جی کی قیمت میں ڈھائی سے ساڑھے تین روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد سندھ میں سی این جی کی قیمت اکہترروپے فی کلو ہوگئی ہے۔

ڈی ریگولیشن کے بعد سندھ میں سی این جی کی قیمت میں پہلا اضافہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے اوگراسمیت 5 ریگولیٹری اتھار ٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کردیا تھا، جس کے بعد سی این جی کے نرخ مقرر کرنے میں اوگرا کا کوئی کردار نہیں ہوگا بلکہ سندھ میں سی این جی پمپس کو قیمت مقرر کرنے کی اجازت ہے۔

سی این جی مہنگی فروخت کریں یا کم قیمت پر، یہ اختیار اب مالکان کو حاصل ہوگیا ہے جس کا وزارت پٹرولیم نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا تھا۔


مزید پڑھیں : سی این جی کی قیمت کیا ہوگی،پمپ مالک خود طے کرے گا


سی این جی ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جب کہ سیاسی جماعتوں نے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں