site
stats
بزنس

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی سی این جی مہنگی

لاہور: حکومتی چھوٹ ملتے ہی سی این جی اسٹیشن مالکان نے سندھ کے بعد پنجاب میں بھی سی ا ین جی کی قیمت بڑھا دی۔

تفصیلات کے مطابق سی این جی گیس کی قیمت اوگرا کے کنٹرول سے نکلتے ہی منافع خوروں کی بن آئی، پنجاب میں سی این جی گیس کی قیمت میں دو رپے لٹر اضافہ کر دیا گیا ، قیمت میں اضافے کے بعد پنجاب میں سی این جی کی نئی قیمت ترپن روپے پچاس پیسے ہوگئی ہے ، نئی قیمت کا اطلاق چار دسمبر سے ہوگا۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما ماجد انصاری کا کہنا ہے کہ سی این جی کی قیمت میں اضافہ عالمی مندی میں تیل اور گیس کی قیمت بڑھنے کے باعث کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے قیمتیں مقررکرنے کا اختیار سی این جی مالکان کو دینے کے بعد یہ پہلا اضافہ ہے۔


مزید پڑھیں : سندھ بھر میں سی این جی کی قیمت میں ڈھائی سے ساڑھے3 روپے فی کلو اضافہ


یاد رہے چند روز قبل سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن مالکان نے مرضی کی قیمت مقرر کرتے ہوئے سی این جی کی قیمت میں ڈھائی سے ساڑھے تین روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد سندھ میں سی این جی کی قیمت اکہترروپے فی کلو ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے اوگراسمیت 5 ریگولیٹری اتھار ٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کردیا تھا، جس کے بعد سی این جی کے نرخ مقرر کرنے میں اوگرا کا کوئی کردار نہیں ہوگا بلکہ سندھ میں سی این جی پمپس کو قیمت مقرر کرنے کی اجازت ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جب کہ سیاسی جماعتوں نے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top