بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

گیس بحران، سی این جی گاڑیاں استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹیڈ نے گیس بحران اور پریشر میں کمی کی وجہ سے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو مزید دو روز تک گیس کی سپلائی نہ دینے کا اعلان کیا جس پر سی این جی ایسوسی ایشن نے بھی مالکان کو اسٹیشنز بند رکھنے کی ہدایات کردی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ  گھریلو اور کمرشل صارفین کی طلب پوری کرنے کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو آئندہ 48 گھنٹوں تک گیس کی فراہمی نہیں کی جائے گی۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سید ولی وارثی نے ایس ایس جی سی کے اعلان کے بعد اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق سندھ میں سی این جی اسٹیشنز مزید دو دن یعنی ہفتے اور اتوار کو بھی بند رہیں گے۔

- Advertisement -

اعلامیے کے مطابق سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 8 بجے سے مزید 48 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے جبکہ آئندہ ہفتے اسٹیشن کھولنے کا فیصلہ گیس فیلڈ سے پریشر کی صورت حال کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول

یاد رہے کہ 23 ستمبر کو سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹیڈ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلواور کمرشل صارفین کی طلب پوری کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا رہے۔

ایس ایس جی سی ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس کی قلت کو پورا کرنے کے لیے جمعرات کی صبح 8 بجے سے جمعے کی صبح چوبیس گھنٹوں کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ سندھ میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے سی این جی اسٹیشنز پر ترسیل معطل ہے، سردیوں میں گیس کے مسائل مزید پیچیدہ ہوجائیں گے جس کے باعث بہت زیادہ قلت کا خدشہ ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں گیس کا بحران کیوں؟

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سوئی گیس کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہے، مختلف فیلڈز سے ایس ايس جی سی سسٹم میں گیس کم وصول ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے 150 ایم ایم سی ایف ڈی کے شارٹ فال کا سامنا ہے، پریشر میں کمی اور فراہمی میں رکاوٹ بھی اسی وجہ سے پیدا ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں