کراچی: سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز تین دن کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبے میں تین روز تک گاڑیوں کے لیے سی این جی دستیاب نہیں ہوگا۔ سی این جی اسٹیشنزاب جمعرات کی صبح 8بجے کھلیں گے۔
صوبے میں صرف 24 گھنٹے تک سی این جی اسٹیشنز کھلنے کے بعد دوبارہ بند کیے گئے ہیں۔
- Advertisement -
خیال رہے کہ 6دن بعد گزشتہ روز24 گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز کھولے گئے تھے۔ اسٹیشنز کھلنے کے بعد سندھ بھر کے سی این جی مراکز پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی آئے روز بندش کے باعث زیادہ تر شہریوں نے اپنی گاڑیاں پٹرول پر کروا رکھی ہیں کیوں کہ پٹرول پمپس بند نہیں ہوتے۔