اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ بعد کھول دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنزڈھائی ماہ بعدکھول دیے گئے،سی این جی اسٹیشنز کو یکم دسمبر سے گیس کی فراہمی معطل تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن ڈھائی ماہ کی طویل بندش کے بعد کھول دیئے گئے اور تمام سی این جی اسٹیشن پر گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

شہر بھر کے سی این جی اسٹیشن پر گیس کے حصول کے لئے صارفین پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

یاد رہے 2 روز قبل آر ایل این جی والے سی این جی اسٹیشنز 14 فروری سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تمام سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی دوبارہ شروع کردی جائے گی۔

خیال رہے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے یکم دسمبر سے سندھ میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل تھی ، ترجمان کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کی ضرورت پوری کرنے کے لیےگیس فراہمی بند کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں