بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

وفات پانے والے شخص کا شناختی کارڈ گھر بیٹھے منسوخ کروانے کا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (14 دسمبر 2025): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وفات پانے والے شخص کا قومی شناختی کارڈ پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے منسوخ کروانے کی سہولت دے کر شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی ہے۔

نادرا کے مطابق کسی فوت شدہ شخص کا شناختی کارڈ اس کے قریبی خونی رشتہ دار جس میں بیٹا، بیٹی، شریکِ حیات، والدین، بہن یا بھائی شامل ہوں، بلا معاوضہ منسوخ کروا سکتے ہیں۔ یہ عمل کسی بھی نادرا رجسٹریشن سینٹر میں جا کر بھی مکمل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب یونین کونسل جانے کی ضرورت نہیں، نادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی

نادرا وفات پانے والے شخص کا شناختی کارڈ باضابطہ منسوخ کرتا ہے تو ساتھ میں کینسلیشن سرٹیفکیٹ بھی جاری کرتا ہے۔

قانون کے مطابق خاندان کے فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ وفات پانے والے شخص کا 60 دن کے اندر شناختی کارڈ منسوخ کروائیں۔

طریقہ کار:

اس عمل کیلیے یونین کونسل، میونسپل کمیٹی، کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تصدیق شدہ کمپیوٹرائزڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ یا بیرونِ ملک جاری شدہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ (اگر قابلِ اطلاق ہو) ضروری ہے۔

شہری نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے کینسلیشن سرٹیفکیٹ کیلیے درخواست دے سکتے ہیں۔

مرحوم/مرحومہ کے شناختی کارڈ کی منسوخی کی درخواست اس کی بیٹیوں یا بہن بھائیوں کے پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہے۔

والدین، بہن بھائی، شریکِ حیات یا اولاد سمیت کوئی بھی خونی رشتہ دار اپنی پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کے ذریعے فوتگی کی بنیاد پر شناختی کارڈ منسوخ کروانے کی درخواست دے سکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں