جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

امریکی نشریاتی ادارے کے اینکر رچرڈ کوئیسٹ کورونا وائرس کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکی نشریاتی ادارے ( سی این این ) کے اینکر رچرڈکوئیسٹ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، رچرڈکوئیسٹ نے کہا کہ کورونا کی معمولی علامات پرخود کوخوش نصیب سمجھتا ہوں۔

امریکی نشریاتی ادارے ( سی این این ) کے اینکر رچرڈکوئیسٹ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، رچرڈ کوئیسٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا کی تصدیق کردی ہے۔

رچرڈ کوئیسٹ کا کہنا تھا کہ کورونا کی کچھ علامات ہیں، کھانسی ہورہی ہے، کورونا کی معمولی علامات پرخود کوخوش نصیب سمجھتا ہوں، میری دعائیں کورونا سے شدید متاثرافراد کے ساتھ ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کے اینکر نے لوگوں کو پیغام دیا کہ اپنے گھروں میں رہیں اوردوسروں کی زندگیاں بچائیں۔

خیال رہے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے اب تک کوروناوائرس سے ایک لاکھ 70ہزار 477 اموات ہوچکی ہے جبکہ 24لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور کورونا وائرس کے 6 لاکھ 52ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے۔

امریکامیں کوروناوائرس سے42ہزار518افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ وائرس سے 7لاکھ 92ہزارسے زائد متاثر ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں